کراچی:کچرا اٹھانے کیلئے نجی ٹھیکیداروں نے جگہ بنانا شروع کردی
کراچی میں کچرا اٹھانے کیلئے نجی ٹھیکیداروں نے جگہ بنانا شروع کر دی، نجی ٹی وی کے مطابق لیاقت آباد میں پمفلٹ تقسیم کر کے گھر گھر سے کچرا اٹھانے اور گلیاں صاف کرنے کی آفر، 150 روپے فی گھر وصول کئے جائیں گے۔ٹیکس دینے والے شہریوں نے حکومتی اخراجات بھی اپنے ذمہ لے لئے، ضلع وسطی لیاقت آباد کی مختلف یوسیز میں نجی ٹھیکیداروں کی جانب سے پمفلٹ کی تقسیم، روز گھروں سے کچرا اٹھانے اور ہفتہ میں دو دن گلیوں کی جھاڑو لگانے کی آفر، فی گھر 150 روپے وصول کئے جائیں گے۔انتظامیہ کے کمزور ہونے پردھندا تو شروع ہوا لیکن شہری پھر بھی خوش ہیں۔ انہوں نے کہا مجبورا کسی سے تو صفائی کرانی ہی پڑے گی۔