وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا زندہ دلان لاہور کے لئے بے مثال تحفہ

وزیراعلی عثمان بزدار میگا پراجیکٹ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا آج باضابطہ سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر پر 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اس عوامی منصوبے میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی ۔606 میٹر طویل تین رویہ، دو طرفہ فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا ۔ روزانہ 120,000 سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ سگنل فری ٹریفک کی بدولت وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی۔لیبر کالونی تا ملتان روڈ 5.67 کلو میٹر طویل ڈیفنس روڈ کو دو رویہ بھی کیا جائے گا۔ ہڈیارہ ڈرین اور نہر پر 2،2 پلوں کی تعمیر بھی منصوبے میں شامل ہے۔