وزیراعظم کا نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ برطانیہ کا امکان
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ برطانیہ کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا نومبر کے پہلے ہفتے میں دورہ برطانیہ کا امکان ہے، اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ویراعظم عمران خان دورہ برطانیہ کے دوران اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم لندن میں انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔ لندن میں اوورسیز پاکستانیز کے بڑے اجتماع کی تیاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان خطاب بھی کریں گے۔