تیس اگست تک ویکسینیشن نا لگوانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا: کمشنر لاہور

کمشنر لاہور نے ویکسینیشن کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تیس اگست تک ویکسینیشن نا لگوانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 30 اگست کے بعد سفری سہولیات بھی بغیر ویکسینیشن والے افراد کو نہیں ملے گی ، 30 اگست کے بعد مارکیٹوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس کے علاوہ پیٹرول پمپوں پر سروس بھی ویکسینیشن لگوانے والے افراد کو ملے گی ۔