افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے سکول کھل گئے
کابل افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے سکول کھل گئے۔سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں بچیوں کے سکول میں داخل ہونے کی ویڈیو ترجمان طالبان سہیل شاہین نے شیئر کی۔ویڈیو کے ساتھ سہیل شاہین نے پیغام میں لکھا کہ نئے افغانستان میں سکول کھل گئے ۔سہیل شاہین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔