مفتاح اسماعیل (ن) لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی

کراچی پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے، مفتاح اسماعیل نے کارساز ہائوس میں ہنگامی آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر پارٹی سے استعفیٰ دیا۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کنٹونمنٹ انتخابات کے ٹکٹ پیسوں کے عوض تقسیم کرنے پر کارکنان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جبکہ شہباز شریف نے ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔