طالبان کنٹرول کے بعد پاک افغان تجارت میں 50 فیصد اضافہ
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں 50 فیصداضافہ ہو گیا ۔افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں۔افغان چیمبر آف کامرس نے کہا کہ اس صورتِ حال کے باوجود گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے دھاتوں کی برآمدات پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ۔طالبان کے اقتصادی اور مالیاتی کمیشن نے کہا کہ بیرونِ ملک ان دھاتوں کی قیمت انتہائی کم دی جا رہی ہے۔