غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شریف آباد میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیسحکام کے مطابق ملزم حسنین نے مقتولہ کو فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ،لاش پوسٹمارٹم کے لیے آر ایچ سی گڑھ مہاراجہ منتقل کر دی گئی ہے۔