لوٹ مار کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
تاندلیانوالہ میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں رات کو چار ڈاکو 507روڈ پر راہگیروں سے روک کر لوٹ مار کر رہے تھے جس دوران ایک راہگیر کے نہ رکنے پر ایک ڈاکو نے اس پر فائرنگ کر دی جبکہ گولیاں راہگیر کی بجائے ڈاکوں کے اپنے ساتھی کو جا لگیں جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق مرنے والے ڈاکو کی شناخت وارث عرف کالی چدھڑ ساکن کے نام سے ہوئی ہے، تھانہ ماموں کانجن پولیس نے لٹنے والے زاھد کی مدعیت میں مقتول کے نامعلوم ساتھی ڈاکوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔