وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل تک نوجوانوں کی حکومتی معاونت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔ فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل تک نوجوانوں کی حکومتی معاونت ہر سطح پر جاری رکھیں گے ،ملک بھر میں کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور قرض حاصل کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس حوالے سے ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ کامیاب جوان نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا سب سے بڑا حکومتی منصوبہ بن چکا ہے،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ حکومتی سطح پر منصوبے کی شفافیت اور میرٹ کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں، پاکستانی جاب مارکیٹ میں کامیاب نوجوانوں کا اضافہ خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو وسائل کی یکساں فراہمی کیلئے حکومت کی پالیسی واضح ہے، وزیراعظم کے ویژن کی تکمیل تک نوجوانوں کی حکومتی معاونت ہر سطح پر جاری رکھیں گے،پروگرام میں غیر جانبداری، میرٹ اور شفافیت پر سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار مبارکباد کے مستحق ہیں۔