کینیڈا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
کینیڈا کے لیے پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات وزیر خارجہ نے وزارتِ خارجہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود اوران کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے مجھے توقع ہے کہ آپ جیسے منجھے ہوئے سفارت کارکی بطورہائی کمشنر کینیڈا تعیناتی دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں معاون ثابت ہو گی, مخدوم شاہ محمود قریشی نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر وزیر خارجہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کا یقین دلایا