لوڈشیڈنگ کے مسئلے کی وجہ سے لوگ انتہائی تکلیف کی زندگی گزارتے ہیں۔ مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے متعلقہ کمپنی کے ساتھ اٹھائے جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے مسئلے متعلقہ کمپنی کے ساتھ اٹھائے جائیں، لوڈشیڈنگ کے مسئلے کی وجہ سے لوگ انتہائی تکلیف کی زندگی گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے ٹرانسفارمرز کے جلنے کا معاملہ واپڈا اتھارٹیز کے ساتھ بات کرنے کی ہدایت دی ہے۔