وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب کی اہم ملاقات
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورسے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ،سیاسی اور حکومتی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو گورنر ہائوس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات میں عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چوہدر محمد ی سرور نے صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی حکومت کے تین سالہ اقدامات کو سراہا۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ خواتین سے ظلم و زیادتی اور ناانصافی کے واقعات کے مجرموں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے، سیاسی مخالفین کا اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، وہ حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے، 2023 تک سیاسی مخالفین حکومت کے خلاف احتجاج کی تاریخ پر تاریخ دیتے ہی رہ جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو آگے اپوزیشن پیچھے لیکر جانا چاہتی ہے، ملکی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق اور پنجاب میں باتیں نہیں عملی کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا جواب عوام کی خدمت سے دیں گے، ہم نے پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے، پنجاب میں شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہے ہیں، 3 برس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں، حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے، عوام باشعور ہیں، اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈا میں نہیں آئیں گے۔