شہباز شریف کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میٹرو کیس میں نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ، پارٹی ذرائع کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے نیب راولپنڈی کو جوابی خط لکھا جائے گا اور ان کے وکیل عطا تارڑ نیب میں پیش ہو کر نئی تاریخ لیں گے اور نیب حکام سے سوالنامے کی درخواست کریں گے۔عطا تارڑ نیب میں شہباز شریف کی جانب سے جواب جمع کرائیں گے اور شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ شہبازشریف کو نیب نے میٹرو کیس میں منگل کے روز طلب کیا تھا۔