وزیر خزانہ شوکت ترین سے اختلافات، معاونِ خصوصی برائے خزانہ مستعفی

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے استعفیٰ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود مستعفی ہو گئے ، استعفے کی وجہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سے اختلافات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ خزانہ شوکت ترین سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر وقار مسعود آزادانہ طور پر فیصلے کر رہے ہیں اور اہم فیصلوں میں انہیں اعتماد میں نہیں لیا جا رہا جبکہ ڈاکٹر وقار مسعود کا شکوہ تھاکہ ان کی سفارشات نظر انداز کی جا رہی ہیں، وزیرِ خزانہ شوکت ترین ان کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لاتےتاہم ڈاکٹر وقار مسعود استعفے کی منظوری تک کام کرتے رہیں گے۔