دوائوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا.ڈریپ کا وضاحتی بیان
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ)نے کہا ہے کہ دوائوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،پیرسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی۔ایک وضاحتی بیان میں ڈریپ نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی رجسٹر ہونے والی 25 دوائوں کی قیمت مقرر کی ہے، تمام 25 نئی دوائیں ہیں، اس سے پہلے پاکستان میں رجسٹر ہی نہیں تھیں۔تمام 25 ادویات پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی جا رہی ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پیرسٹامول کے ساتھ کمبینیشن میں نئی دوا رجسٹر کی گئی ، سادہ پیراسٹامول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔