ٹرک اورمسافر وین میں خوفناک ٹکر،7افراد موقعہ پر ہی جاں بحق

سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے جھرک کے قریب ٹرک نے مسافر وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل کردیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملا کاتیار پل کے قریب حیدرآباد سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر وین کو ٹرک نے ٹکر مار دی ۔حادثے کے نتیجے میں7 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور 15 زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا ۔