سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ ،باپ4بچوں سمیت جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ ادا کرنے کے بعد واپسی پر یو اے ای کے رہائشی اور اس کے 4بچے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ بیوی بچ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہولناک واقعہ میں باپ اوراس کے چار بچے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں،متحدہ عرب امارات کے رہائشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ابوظہبی جا رہے تھے کہ مکہ ریاض روڈ پران کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری تھے،والد کی شناخت ملک خارمہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ماں اس کی خاندان کی واحد فرد ہیں جن کی جان اس حادثے میں بچ گئی،جنہیں فوری طورپرمقامی ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کی حالت بہتربتائی گئی۔