اسرائیلی جیلوں میں قید11فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری
اسرائیلی جیلوں میں قید گیارہ فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے ۔قیدی ماہر الاخرس کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔ یہ بھوک ہڑتال تمام قیدیوں نے انتظامی حراست کے خلاف شروع کی ہے۔ جنین کے سیلہ الظہرقصبے سے تعلق رکھنے والے٢٥ سالہ الاخرس ایک سابق قیدی ہے جس نے تقریبا ً4 سال قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے۔ اسے سال 2020 میں رہا کیا تھا۔ اس وقت بھی ماہر الاخرس نے 103 دن تک جاری رہنے والی انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔ بھوک ہڑتال کرنے والے 10 قیدیوں میں آٹھ انتظامی قیدی بھی شامل ہیں: سلطان خلوف اور کاید الفسفوس 21 دنوں سے ہڑتال پر ہیں۔ اسیران اسامہ دقروق17 دنوں سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محمد تیسیر زکارنہ، انس، احمد کامل، عبدالرحمن ایاد برکا، اور زہدی طلال عبدہ 14 دنوں سیبھوک ہڑتال پر ہیں۔ انتظامی حراست میں لئے گئے سیف الدین ذیاب العمارین چار دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔سلواد/راملہ کے قصبے سے تعلق رکھنے والا قیدی 49 زاہر حماد چار دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔