نگران وزیر صحت سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حمد عببد الدزعابی نے ماہر صحت ڈاکٹر ندیم جان کو وزیر صحت مقرر کیے جانے کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ٹاپ ہیلتھ ایکسپرٹ کی بطور وزیر صحت تعیناتی خوش آئند ہے۔ سفیر یو اے ای کا کہنا تھا کہ پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ کے تجربات سے صحت کے شعبے میں بہتری آئےگی، مربوط اور جامع حکمت عملی سے پولیو سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملےگی۔ سفیر نے یو اے ای کے وزیر صحت اور یواےای کے خصوصی ایلچی کا مشترکہ دعوت نامہ پیش کیا، یو اے ای سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا مضبوط اور قابل قدر شراکت دار ہے، صحت کے شعبے میں مشترکہ شراکت قائم کرنے کے امکانات تلاش کرینگے۔