امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بار میں فائرنگ،5 افراد ہلاک، 6زخمی
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بار میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اورنج کاؤنٹی کے شیرف کے نائب ٹریبوکو کینین نے بتایا کہ سینٹیاگو کینین روڈ پر واقع بار میں قانون نافذ کرنے والے ایک ریٹائرڈ افسر اور ان کی اہلیہ کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا جس کے بعد ریٹائرڈ افسر نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میں 5افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شدید زخمی ہوا۔واقعہ کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ تحقیقات کے لئے سیڈل بیک چرچ میں ایک کمانڈ سینٹر قائم کر دیا گیا ۔