عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتیں مستحکم
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 1915 ڈالر کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 417 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔