امریکہ سے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

امریکہ سے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری اسٹیٹ بینک نے 75 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکریٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے سکہ کی رونمائی کی سکہ 25 اگست سے اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے جاری کیا جائے گا سکّے کا قطر 30ملی میٹر، وزن 13.5 گرام تانبے اور نکل دھات سے بنایا گیا ہے سکّے کے سامنے وسط میں ’حکومت پاکستان کا سرکاری نشان‘ہے سکّے پشت پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قومی نشان ’گریٹ سِیل‘ بنایا گیا ہے