عمر رحمان ملک پیپلزپارٹی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد کے انچارج مقرر
عمر رحمان ملک نے کہا انچارج پیپلزپارٹی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد تعینات ہونے پر فخر اور اعزاز محسوس کرتا ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی، مرحوم والد رحمان ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک، قوم اور پارٹی کی خدمت کروں گا۔
عمر رحمان ملک نے کہا پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے جو تمام کارکنوں کو ملک اور اس کے عوام کی خدمت کے لیے متحد کرتی ہے، انشاء اللہ ملک، قوم اور پارٹی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، میں پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔