خیبرپختونخوا: 27 اگست کو خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل
خیبرپختونخوا 21 اضلاع میں 65 ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پر 27 اگست کو ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پشاورمیں 6 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
مردان میں 9 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے، چارسدہ 5، ضلع خیبرمیں 2 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے، کوہاٹ 2 اور بنوں 5 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپرضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔
لکی مروت 3 اورڈی آئی خان میں 7 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلزپر ضمنی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے، ٹانک 1، ایبٹ آباد 1 اور بٹگرام میں 4 خالی نیبرہوڈ ویلج کونسلز پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ہری ہور1، تورغر1 اور سوات میں 3 خالی نیبرہوڈویلج کونسلزپرضمنی بلدیاتی انتخابات ہونگے۔