لازوال گیتوں اور غزلوں کے خالق قتیل شفائی کا اٹھانواں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
غزل کو نئی جہت دینے والے معروف شاعر قتیل شفائی چوبیس دسمبر انیس سو انیس کوخیبر پی کے کے علاقے ہری پور میں پیدا ہوئے،،، ان کا اصل نام اورنگ زیب خان تھا،، ادبی تخلص قتیل کے ساتھ اپنے محترم استاد حکیم محمد شفاء کے نام کی مناسبت سے شفائی لگایا اور یوں اورنگ زیب خان قتیل شفائی کہلانے لگے،،، قتیل شفائی نے بہت سے نعتیہ اشعار بھی کہے،،قتیل شفائی نے غزل کے ساتھ ساتھ گیت بھی لکھے،،جنہوں نے سننے والوں کے کانوں میں خوب رس گھولا،،،،،