لیاقت آباد فلائی اوور پر جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں
فلائی اور کو پنڈال بنا دیا گیا،،، کرسیاں اور سٹیج سجا دیا گیا،،، اہم شاہراہوں اورراستوں کوبرقی قمقموں، رنگ برنگی جھالروں سے سجایا گیا ہے،، جلسہ گاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پینافلکس اسکرینیں، پاکستانی پرچم اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیںفلائی اوور کی جانب نے والے راستوں پر کارکنوں کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں،،، لیاقت آباد، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد، ناظم گلبہار گولیمار چورنگی، قصبہ علی گڑھ، سرجانی ٹاؤن میں جلسے کیلئے آنے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہا جارہا ہے۔۔۔ پی ایس پی قیادت نے دعوی کیا ہے کہ آج کا جلسہ عوامی سیلاب ثابت ہوگا جو اپنے ساتھ تمام ظالموں کو بہا لے جائے گا۔ جلسے سے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔