دھند کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات متحدہ عرب امارات کے مطابق دھند کی لہر مزید دو روز جاری رہنے کا امکان ہے، دوسری جانب متحدہ عرب امارات حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ذیادہ دھند ہونے کی وجہ سے ملازمین دفاتر میں صبح دیر سے پہنچ سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات پولیس کے مطابق شدید دھند میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے پر پانچ سو درہم یعنی پندرہ ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائے گاجبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو چار بلیک پوائنٹس بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ دبئی میں 24 بلیک پوائنٹس حاصل کرنے والے ڈرائیور کا لائنسس ایک سال کیلئے معطل کردیا جاتا ہے۔