امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،
کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کیلئے خوشیوں کا پیغام لیکر آتا ہے،، اسی حوالے سے یورپ سمیت دینا بھر میں دسمبر کے آغاز سے ہی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے،، کہیں شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھتے ہیں تو کہیں گھروں کو سجایا جاتا ہے،،فرانس میں کرسمس کی آمد سے قبل خریداری زوروشور سے جاری ہے، شاپنگ سینٹرز میں کرسمس سیل اور اسپیشل ڈسکاؤنٹس دیئے جارہے ہیں۔بچوں کے کھلونے خاص مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔فلپائن کےدارالحکومت منیلا میں گھروں کو رنگ برنگی قمقموں اور خوبصورت لائٹس سے سجا دیا گیا ہے۔سنگا پور میں بھی سڑکوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے،، کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں روشنیوں سے سجی ٹرین نے لوگوں کو خوب محظوظ کیا،،بیلاروس میں بھی ہزاروں افراد نے سانتا کلاز کا روپ دھارے مارچ کیا۔۔