دو ہزار سترہ میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان اور اس کے دھرنے ہیں, وزیر داخلہ احسن اقبال
لاہور میں خواجہ رفیق شہید کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ،، ستر سالوں میں ایک بھی وزیراعظم مدت پوری نہیں کرسکا،، پاکستان کا مستقبل جمہوریت ہے ،، نازک موڑ پر کھڑے ہیں ٹیک آف بھی کرسکتے ہیں اور کریش بھی، انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا کا انوکھا بندہ ہے جو کہتا ہے مجھے وزیر اعظم بنا دو، 2013 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سب سے بڑے مسائل تھے ،، لیکن 2017 میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان اور اس کے دھرنے ہیں ,احسن اقبال نے کہا کہ ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے،، قادری صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ٹرمپ کا جواب دینے کے ایجنڈے پر اے پی سی بلائیں، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کا واقعہ ہماری سیاست اور دور پر دھبہ ہے ،،ماڈل ٹاﺅن کا سانحہ اتفاق و یکجہتی کو توڑنے کی سازش تھی ،، سانحہ ماڈل ٹاﺅن انہی قوتوں نے کرایا جو لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹنا چاہتی تھیں , وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ویسے ہی مسٹر کلین ہیں جیسے مشرف کلین تھا، آج عمران خان کی چھتری تلے سارے کرپٹ اکٹھے ہیں ،عمران خان کو الیکشن کی جلدی اس لیے ہے کیونکہ سینیٹ الیکشن میں عمران خان اپنے ایم پی ایز سے ووٹ نہیں لے سکیں گے