لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جودیشل کمپلیکس پہنچ گئی
ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جودیشل کمپلیکس پہنچ گئی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ احتساب عدالت کے باہرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ یاد رہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اُن کے بچوں کی اِن مشکلات کا آغاز 3 اپریل 2016 سے ہوا، پاناما کی لا فرم موزیک فونسیکا کی لیک ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات نے تہلکہ مچایا۔ جس میں دنیا بھر کے امیر افراد کی جانب سے اثاثہ جات آف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا، دستاویزات میں نواز شریف سمیت کئی حکمرانوں کے نام سامنے آئے۔