اقلیتوں کو آئین اور قائداعظم کے فرمودات کے مطابق حقوق اور استحقاق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور اراکین پارلیمنٹ کو مبارک باد دی ہے اس موقع پر سپیکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت عیسی علیہ اسلام کو محبت، امن، برداشت اور بھائی چارے کی تبلیغ کے لیے مبعوث فرمایا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حضرت عیسی علیہ السلام کو اللہ تعالی کا برگزیدہ پیغمبر مانتے ہیں اور دل سے ان کی تعظیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرسمس کا دن ہمیں نئی امیدوں اور منصوبوں کی شروعات،تحقیقی صلاحیتوں کو اجا گر کرنے تنازعات کے حل اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے امن اور تعاون کو فروغ دینے کا درس دیتاہے۔ انہوں نے اس خوشی کے موقع پر پارلیمنٹ اور حکومت کے عہدکو دہرایا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کو آئین پاکستان اور قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق حاصل حقوق اور استحقاق کا مکمل طور پر تحفظ کیا جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے اس پرمسرت موقع پر اپنے ساتھی مسیح ا راکین پارلیمنٹ کو مبارک بادی۔انہو ں نے کہاکہ حضرت عیسی علیہ السلام کا انسانیت سے محبت کا ابدی پیغام آج بھی دنیا میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی کے فروغ اور امن کے قیام کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اوردشمن قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے مسیح برادری کی حب الوطنی اور ملک کی تعمیر و تر قی کے لیے ان کی خدمات کو سر اہا۔ایک اور تہنیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پا کستان کو ایک ترقی یا فتہ اور خو شحا ل ملک بنا نے کے لیے قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے رہنما اصولو ں پر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہو ں نے قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے 142ویں یو م پید ائش کے مو قع پر کہا کہ قائداعظم محمد علی جنا ح20ویں صد ی کے عظیم رہنما اور مسلم امہ کے اتحاد کی علا مت تھے۔ سپیکر نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے جو کا رنا مہ سر انجا م دیا تا ریخ اس کا متوا زی پیش کر نے سے قا صر ہے۔ انہو ں نے مشہو ر مو رخ سٹینلے وولپرٹ کا حوا لہ دیا جس نے قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ دنیا میں بہت کم لو گ ایسے ہیں جنہوں نے تا ریخ کو بد لا ہے،اور ان لو گوں کی تعداد اس سے بھی کم ہے جنہو ں نے دنیا کے نقشے کو تبدیل کیا ہو،شا ئد ہی کسی کو ایک نظر یا تی ریاست بنا نے کا امتیا ز حا صل ہو،محمد علی جنا ح وہ وا حد لیڈر ہیں جن کو یہ تینو ں امتیا ز ات حا صل ہیں ۔ سپیکر نے کہا کہ قد رت نے قا ئد اعظم کو قائدانہ،خو دارادی، پختہ عزم اور صا ف گوئی کی غیر معمو لی صلا حیتوں سے نو ازا جن کی بدولت انہوں نے ان سا مراجی قوتوں کو شکست دی جنہوں نے بر صغیر کے مسلمانو ں کے سیا سی اور آزادی کے حقوق صلب کر رکھے تھے۔انہو ں نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کی مثا لی جرا ت و حوصلے،بلند نظریے،فہم وفرا ست اور خلو ص نیت نے جنو بی ایشیا کے مسلما نو ں کو ایک پلیٹ فا رم پر اکٹھا کیا اور اسی کی بدولت آج ہم ایک آز اد اور خود مختارمسلما ن ملک کے شہر ی ہیں۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خا ن سوری نے اس مو قع پر قا ئداعظم محمد علی جنا ح کو خرا ج عقیدت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جنا ح ایک جمہو ریت پسند شخصیت کے ما لک، مسا وات اور سما جی انصاف کے علمدار تھے۔انہو ں نے کہا کہ وہ دیانتداری،صا ف گوئی اور انسانی اقدار اور شخصی آزادی پر یقین رکھتے تھے اور سما جی و معا شی انصا ف کے داعی تھے۔وہ ایک ایسے معا شرے کی تشکیل چا ہتے تھے جہاں امیر غر یب کا استحصا ل نہ کر سکے۔ انہو ں نے قوم پر وطن عزیز کو قا ئد کے خوا بوں کے مطا بق بنا نے کی ضرورت پر زور دیا۔