جے آئی ٹی رپورٹ میں ہمارے لئے کچھ نیا نہیں تھا ,الزام اربوں روپے کا ہے، رپورٹ میں 15 ہزار کے ناشتوں کا ذکر ہے:قمر زمان کائزہ
پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ماضی میں جو ہم پر الزامات لگائے گئے وہ عدالتوں نے ہی ختم کیے جبکہ رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو رپورٹ ایف آئی اے نے دی ایسی رپورٹس پہلے بھی دیکھ چکے ہیں، ابھی ایف آئی اے کی زبانی کہانی سنی ہے، رپورٹ میں ہمارے لیے کچھ نیا نہیں تھا، اس رپورٹ کے کافی حصے میڈیا سے پہلے ہی سن چکے ہیں جبکہ ماضی میں جو ہم پر الزامات لگائے گئے وہ عدالتوں نے ہی ختم کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کاحکم ہے کہ فیصلے تک کوئی رپورٹ میڈیا تک نہیں جانی چاہیے، سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنا ہے ,معاملے میں خود کو ٹرائل کورٹ بناتی ہے یا نہیں ، ہماری کوئی غلطی نہیں ، ہم عدالت میں ثابت کریں گے، الزام اربوں روپے کا ہے، رپورٹ میں 15 ہزار کے ناشتوں کا ذکر ہے، کرسی پر بیٹھے ہر شخص کو یہ گمان ہوتا ہے کہ میںمسائل حل کردوں گا تاہم پیپلز پارٹی کے خلاف پہلے بھی محاذ کھڑے کیے گئے۔