پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی ہم منصب فواد ظریف کے درمیان ملاقات میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری ہماری خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے بہتر تعلقات اور پاکستان سے دوطرفہ تعاون میں فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے بعد ایران کے دورے پر پہنچ گئے اس کے بعد چین اور روس جائیں گے جہاں وہ ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ملاقاتوں میں علاقائی تعمیر و ترقی اور افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے بھی گفتگو کی جائے گی۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی کابل پہنچے جہاں افغانستان میں پاکستان کے سفیر اور وزارتِ خارجہ افغانستان کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا