وزیراعظم کا کرسمس کے موقع پر بڑا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسیحی برادری با آسانی اپنا مذہبی تہوار منا سکے۔وزارت توانائی کے مطابق تمام تقسیم کار کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس موقع پر نظام میں کسی خرابی کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے خصوصی ہنگامی ٹیمیں تعینات کریں۔انہیں گرجا گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے فیڈرز کے لئے ہنگامی طور پر جنریٹرز کی فراہمی سمیت دیگر ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مسیحی برادری کی مذہبی سروسز کے دوران پیر شام سے منگل رات بارہ بجے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے