چیف جسٹس کا محکمہ شہری ہوابازی کو پائلٹوں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال جاری رکھنے کا حکم
چیف جسٹس جناب جسٹس میاں ثاقب نثار نے پیر کی سہ پہر سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں پی آئی اے کے پائلٹوں کی جعلی ڈگریوں سے متعلق مقدمے کی سماعت کی۔سماعت کے دوران شہری ہوا بازی کے ادارے کے وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ کچھ پائلٹ اپنی ڈگریوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کیلئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کررہے۔چیف جسٹس نے محکمہ شہری ہوابازی کو حکم دیا کہ وہ پائلٹوں کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال جاری رکھے۔چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔