مقبوضہ کشمیر:بھارتی لاک ڈاﺅن کو 142دن ،نظام ذندگی مفلوج
بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل ہوئے 142 روز گزرگئے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مسلط کر دہ فو جی محا صرہ کو منگل کو مسلسل 142 روز بھی جا ری رہنے کی وجہ سے وادی بھر میں تاحال انٹرنیٹ اور باہمی روابط کے دیگر ذرائع پر پابندی ہے۔کرفیو کے باعث لوگ آج بھی بنیادی سہولتوں اور حقوق سے محروم ہیں۔قا بض بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو اذیت دینے کاسلسلہ جاری ہے۔ دو سری جا نب مقبوضہ وادی کے علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر متعدد کشمیریوں کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتاریاں پلوامہ، کلگام، سری نگر اور دیگر علاقوں سے کی گئیں۔مارکیٹیں اور کاروبار زندگی معطل ہوکررہ گیا ہے۔