مسلم لیگ ن کا 30دسمبر کو ملک بھر میں یوم تاسیس منانے کا اعلان
جی این این کے مطابق شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن نے ملکی سیاسی صورتحال پر ہنگامی ویڈیو لنک اجلاس کیا، اجلاس میں خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، عطاءاللہ تارڑ، شزہ خواجہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور نیب کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔ وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، الزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے، دعا ہے کہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو بھی عدلیہ سے جلد ریلیف ملے گا۔