محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد
لندن: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی، حفیظ کا ایکشن اس سال ٹی 20 بلاسٹ کے دوران رپورٹ ہوا تھا۔ محمد حفیظ کے ایکشن کے آزادانہ تجزیے میں اس کے غیرقانونی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ایکشن کی تجزیہ رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا بازؤں کا خم 15 ڈگری سے زیادہ ہوتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ محمد حفیظ ایکشن کی درستگی تک ای سی بی ایونٹس میں بولنگ نہیں کراسکیں گے۔