مقبوضہ کشمیر ،پولیس نے 8 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
مقبوضہ کشمیر میں ، پولیس نے بارہمولہ اور شوپیاں اضلاع میں آٹھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں واقع ہوٹل پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد پولیس نے پانچ نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، بارہمولہ ، عبدالقیوم نے دعویٰ کیا کہ یہ نوجوان اس علاقے پر ہندوستانی قبضے کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ پولیس نے گھروں پر چھاپوں کے دوران ضلع شوپیان کے وارپورہ اور کٹپورہ علاقوں میں تین نوجوانوں کو تحریک آزادی میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا۔