بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں:وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے رقم بھجوانے میں تیزی آ رہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے ایک پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ماشا اللہ ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ روز تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے 200 ملین ڈالر بھیجے،پہلے 100 ملین ڈالر 76 دنوں میں پاکستان بھیجے گئے جبکہ اگلے 100 ملین ڈالر صرف 28 دن میں بھیجے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے رقم بھجوانے میں تیزی آ رہی ہے۔