کورونا وائرس کی لہر میں تیزی، مزید 111افراد جاں بحق ، 2256نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس کی لہر میں تیزی آ گئی ،ملک بھر میںکوروناسے مزید111افراد جاں بحق اور اموات 9668ہو گئیں ، 2256نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 4لاکھ 65ہزار70 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 17 ہزار 134 مریض صحتیاب ہو چکے اور 38 ہزار 268 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160، سندھ میں 2 لاکھ 7 ہزار 407، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، بلوچستان میں 18 ہزار پانچ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 65 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ہے۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47 اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔