مجھے نہیں لگتا 11جنوری سے سکول کھلیں گے۔ سعید غنی

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ 11جنوری سے سکول کھل سکیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ 11 جنوری سے سکول کھل سکیں گے، کورونا وائرس میں ابھی کمی نہیں آ رہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ این سی او سی میں تجویز دی تھی کہ سکولوں کو قرض دیا جائے تاکہ وہ چلتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو نجی سکولوں سے بات کرنی چاہئے۔