کورونا کے مریض نے دوسرے مریض کو قتل کردیا
امریکا کے ایک ہسپتال میں کورونا کے مریض نے دوسرے مریض کو قتل کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لنکاسٹر کے اینٹی لوپ ویلی ہسپتا ل میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض نے دوسرے کورونا مریض کو قتل کر دیا۔پولیس تفتیش کاروں نے کہاکہ کورونا مریض نے کورونا یونٹ کے اندر دوسرے مریض کو مارا، جس کی عمر 80 سال تھی۔پولیس کے مطابق کورونا مریض نے معمر شخص پر ایک آکسیجن سلنڈر سے حملہ کیا تھا، حملے کے اگلے دن متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، وارڈ میں زیر علاج دونوں کورونا مریض ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے، اس لیے جان لیوا حملے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی،ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، مقتول کی عمر کی بنیاد پر قاتل پر اضافی دفعہ بھی لگائی گئی۔