سابق صدر کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلیفون

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےمولانا فضل الرحمان کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کوٹیلی فون کیا ہے جس میں دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے بھی اہم بات چیت کی۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو شہید بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی