کورونا ویکسین کی پاکستان میں درآمد ایک پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے، فواد چوہدری

وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں درآمد ایک پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔ویکسین خریداری کمیٹی کا ٹارگٹ ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد مہیا ہوسکے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین خریداری کمیٹی کا اجلاس کل ہوا۔ ویکسین کی پاکستان میں درآمد ایک پیچیدہ اور اہم معاملہ ہے۔ کمیٹی کی کوشش ہے کہ بہترین ویکسین کم قیمت پرپاکستان میں جلد ازجلد دستیاب ہوسکے۔ قیمت سے زیادہ اہم ویکسین کا مکمل محفوظ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا