پاک چین فضائی مشق شاہین اختتام پذیر
اسلام آباد: پاک چین فضائی مشق شاہین مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک چین فضائی مشق شاہین نائن مشقیں ،،،مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے متحد ہوکر مقابلہ کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے کہا کہ موجودہ عالمی سیکیورٹی حالات اور ائیر وار فئیر کی بدلتی صورتحال میں پاک، چین عسکری شراکت داری اہم ہے۔ اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ امن و استحکام برقرار رکھنے، مشترکہ چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے دونوں مسلح افواج کا باہمی تعاون اہم ضرورت ہے، مشقوں میں دونوں فضائی افواج نے متعدد کامیابیاں اور مشترک مقاصد حاصل کئے۔