عمران خان اور گلگت بلتستان کی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی کے لیے کوشاں ہے علی امین گنڈاپور نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے علی امین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے خالد خورشید کو وزیر اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،عمران خان کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب کو مل کے کام کرنا ہے،سیاحت اور معدنیات کے شعبے کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بھرپور صلاحیت موجود ہے ، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی حقیقی ترقی کے لیے کوشاں ہے،گلگت بلتستان کے انتخابات میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کو بھرپور پزیرائی حاصل ہوئی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور گلگت بلتستان کی عوام کے اعتماد پر پورا اتروں گا ، خالد خورشید نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت ،تعلیم ،سیاحت اور معدنیات کے شعبوں پر بھرپور توجہ دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی علی امین گنڈاپور کی بھرپور محنت شامل ہے ۔