ریلوے کی 8 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے 8 مختلف مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے کی جانب سے اشتہار جاری کیا ہے جس میں ریلوے حکام نے 8 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔