آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیریئر بیسٹ سولہویں پوزیشن حاصل کر لی۔ بابر اعظم کا بیٹسمینوں میں دوسرا نمبر برقرار ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی۔ پاکستان ٹیم تین پوائنٹس کھونے کے بعد بدستور چوتھی پوزیشن اور نیوزی لینڈ چھٹی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پہلے اور بابراعظم دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے خلاف دونصف سنچریز بنانے والے کیویزاوپنر ٹم سیفرٹ چوبیس درجہ ترقی کرکے پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ان کی نویں پوزیشن ہے۔ محمد حفیظ تینتیسویں اور محمد رضوان ایک سو اٹھاون ویں نمبرپر پہنچ گئے